View Single Post
  #8  
Old 08-04-2007, 07:45 AM
hafiz-jee hafiz-jee is offline
Sipahi
 
Join Date: Aug 2007
Posts: 2
Say 'Thank You!' for this post. = 0 For This Post / 0 Total
hafiz-jee is on a distinguished road
بالکل صحیح، اسلام ان مولوی صاحبان کی جاگیر بالکل نہیں، بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ، اُس کا پسند کیا ہوا دین ہے جو ہمارے پیارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نسبت سے ہم تک پہنچا ہے۔ ایک مکمل رہنمائی ہے پوری انسانیت کیلئے ہر ایک فرد کیلئے لیکن افسوس کہ آج ایک طرف تو غیر مسلم اس کو پڑھ کر مسلمان ہوتے چلے جا رہے ہیں اور دوسری طرف پیدائشی مسلمان اس سو دور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ یہی تو وجہ ہے کہ آج کا مسلمان بڑے فخر سے اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے لیکن اسے اسلام کی الف، ب۔۔ بھی نہیں آتی اسی وجہ سے تو اسے ان فتووں کی سمجھ نہیں آتی کہ آیا کہ یہ مولوی حضرات اپنی طرف سے فتوے دیتے ہیں یا قرآج و حدیث سے۔ مثال کے طور پر بخاری شریف کی ایک حدیث سے صاف ظاہر ہے کہ اسلام میں موسیقی، گان ابجانا، تصویر بنانا حرام ہے، تو حرام ہے کوئی مسلمان اس بات کو جھٹلا نہیں سکتا۔ یہ بات تو قرآن و حدیث میں لکھی ہے لیکن آج کا مسلمان اپنی اَنا میں آ کر اس کو بھی جائز قرار دے گا۔ تو اسلام کو اپنی جاگیر کس نے بنایا ہوا ہے مولویوں* نے یا اُن لوگوں* نے جنہوں* نے قرآن و حدیث کو کبھی کھول کے دیکھا ہی نہیں۔ خدارا۔۔۔۔۔۔۔کچھ تو سوچئے۔۔۔۔۔۔۔ اگر اسلام پر عمل کرنے والے گندے ہو گئے ہیں تو (معاذ اللہ) اسلام غلط نہیں ہو گیا ہے۔
اگر کوئی شخص مسلمان ہوتے ہوئے لاعلمی میں ایک لفظ بھی کفریہ اپنی زبان سے ادا کرے تو ممکن ہے کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے۔ بس یہی غلطی ہو گئی تھی شعیب منصور صاحب سے۔ ذرا غور سے پڑھئے اوپر اُن کے بولے ہوئے الفاظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Say 'Thank You!' for this post.
Reply With Quote